21:13

لَا تَرۡكُضُواۡ وَٱرۡجِعُوٓاۡ إِلَىٰ مَآ أُتۡرِفۡتُمۡ فِيهِ وَمَسَٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡــَٔلُونَ١٣

Saheeh International

[Some angels said], "Do not flee but return to where you were given luxury and to your homes - perhaps you will be questioned."

Tafsir "Tafsir Ahsanul Bayaan" (Urdu)

بھاگ دوڑ نہ کرو (١) اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہی واپس لوٹو اور اپنے مکانات کی طرف (٢) جاؤ تاکہ تم سے سوال تو کر لیا جائے (٣) ١٣۔١ یہ فرشتوں نے ندا دی یا مومنوں نے استہزاء کے طور پر کہا۔ ١٣۔٢ یعنی جو نعمتیں اور آسائشیں تمہیں حاصل تھیں جو تمہارے کفر اور سرکشی کا باعث تھیں اور وہ مکانات جن میں تم رہتے تھے اور جن کی خوبصورتی اور پائیداری پر فخر کرتے تھے ان کی طرف پلٹو۔ ١٣۔٣ اور عذاب کے بعد تمہارا حال احوال تو پوچھ لیا جائے کہ تم پر یہ کیا بیتی، کس طرح بیتی اور کیوں بیتی؟ یہ سوال بطور خیال اور مذاق کے ہے، ورنہ ہلاکت کے شکنجے میں کسے جانے کے بعد وہ جواب دینے کی پوزیشن میں ہی کب رہتے تھے؟

Arabic Font Size

30

Translation Font Size

17

Arabic Font Face

Help spread the knowledge of Islam

Your regular support helps us reach our religious brothers and sisters with the message of Islam. Join our mission and be part of the big change.

Support Us